یونان کشتی حادثہ : ایف آئی اے کے مزید مبینہ سمگلر گرفتار کرنے کے دعوے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کیس میں مبینہ سمگلروں کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری ہے اور کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے مطابق اب تک یونان کشتی حادثے میں پانچ مقدمات درج کیے ہیں جبکہ مختلف کارروائیوں میں چھ مبینہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یونان کشتی حادثے کے بعد سے ایف آئی اے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر پریس ریلیز کے ذریعے اپنی کارکردگی رپورٹ میڈیا سے شئیر کرتا ہے۔ ابھی تک عدالتوں سے کسی مبینہ سمگلر کو ابھی سزا نہیں ہوئی ہے۔

More Stories
وزیراعظم شہباز شریف کا اگست 2023 میں ملک کا انتظام نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان